• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے؟ ایرانی صدر نے بتا دیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو
ایران کے صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک اس لیے نہیں پہنچ سکے کیونکہ امریکا نے نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفون  پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے مذاکرات کے دوران زیادہ سے زیادہ مطالبات پر اصرار کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپ امریکا کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر آمادہ کرنے میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ دھمکیاں، دباؤ اور فوجی کارروائی سے خطے میں صرف امریکا کے خود ساختہ مسائل بڑھیں گے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری ترجیحی راستہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پر پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید