• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بر وقت علاج نہ ہونے کے باعث بانی کی آنکھ 85 فیصد خراب ہوئی: علیمہ خان

بانی نے سلمان صفدر کو بتایا ہے ان کی آنکھ میں پہلا ٹیکا لگنے کے بعد بہتری آئی تھی، علیمہ خان - فوٹو: فائل
بانی نے سلمان صفدر کو بتایا ہے ان کی آنکھ میں پہلا ٹیکا لگنے کے بعد بہتری آئی تھی، علیمہ خان - فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بر وقت درست علاج اور درست جگہ نہ ہونے کے باعث بانی کی آنکھ 85 فیصد خراب ہوئی۔

اڈیالا جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے سلمان صفدر کو بتایا ہے ان کی آنکھ میں پہلا ٹیکا لگنے کے بعد بہتری آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی انڈرلائن کنڈیشن جاننا ضروری ہے، جب تک تشخیص نہیں ہوگی معلوم نہیں ہوگا کہ خرابی کیوں ہوئی۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، ہمیں کہا گیا جیل کے داخلی دروازے سے ہٹ جائیں۔

اس موقع پر ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 180 مقدمات میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ سلمان صفدر نے ملاقات کے بعد بتایا بانی کی آنکھ میں 10 سے 15 فیصد بہتری آئی ہے۔

نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج ہو، فیملی سے ملاقات کروائی جائے۔ بطور ترجمان بانی پی ٹی آئی میری بانی سے ایک سال سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی کے وکالت ناموں پر ابھی تک دستخط نہیں ہوسکے، ہمارے پاس آئین کے دائرے میں احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔

قومی خبریں سے مزید