واشنگٹن میں اسرائیلی اور لبنانی حکام کی ملاقات ہوئی ہے، جس کا مقصد لبنان میں ممکنہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات کو یقینی بنانا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مذاکرات کی میزبانی، جبکہ لبنان اور اسرائیل کے سفراء نے اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کی۔
ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ مذاکرات کا مرکز حزب اللّٰہ ہوگی۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 35 افراد مارے گئے ہیں۔