ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا موجودہ صورتِ حال کے دوران بڑا بیان سامنے آ گیا۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
ایرانی صدر نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ دشمن کی مرضی مسلط کرنے یا سرینڈر پر مجبور کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہو گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔
ادھر پاکستان کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان آئیں لیکن انہوں نے اسلام آباد آنے کے لیے ایک شرط بھی رکھی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان مذاکرات کے لیے آنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ شرط رکھی ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی پاکستان آئیں۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ایران سے بات چیت کا سلسلہ آئندہ 2 روز میں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔