بحیرہ احمر میں واقع سعودی عرب کا نیوم پورٹ بڑا تجارتی مرکز بن گیا۔
جدہ سے سعودی حکام کے مطابق یورپ سے خلیجی ممالک تک نئی تیز رفتار سعودی تجارتی راہداری کا آغاز ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق نیوم پورٹ، یورپ سے خلیجی منڈیوں تک رسائی کا نیا اور تیز ترین تجارتی روٹ بن گیا۔ جو یورپ، مصر، سعودی عرب اور دیگر خطوں کو جوڑ رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات، کویت، عراق، عمان اور دیگر خلیجی ممالک تک درآمدات کی ترسیل ہو رہی ہے۔
نیوم کوریڈور سے ٹرک اور فیری سروس کے ذریعے سامان کی فوری ترسیل جاری ہے۔