• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث کوئی بھی جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہ پہنچ سکا: سینٹ کام

امریکا کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث کوئی بھی جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکا۔

سینٹ کام کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران کوئی بھی بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں میں داخل یا باہر نہیں نکلا۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ 9 بحری جہازوں نے امریکی افواج کی طرف سے واپسی کے احکامات کی تعمیل کی۔

قبل ازیں ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی سپر ٹینکر جو تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اپنے ٹریکنگ سسٹم کو آن رکھ کر بین الاقوامی پانیوں اور آبنائے ہرمز کے ذریعے گزرا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید