• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکہ بندی کے باوجود ایرانی سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپر ٹینکر جو تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اپنے ٹریکنگ سسٹم کو آن رکھ کر بین الاقوامی پانیوں اور آبنائے ہرمز کے ذریعے گزر گیا۔

امریکی حکام کی جانب سے ایرانی میڈیا کی اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے پیر کے روز ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور باہر جانے والے تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں سینٹ کام نے منگل کو کہا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی سمندری تجارت کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید