• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت پاکستان کی امریکا ایران ثالثی میں معاونت کرے، لارڈ شفق محمد

برٹش پاکستانی لارڈ شفق محمد—فائل فوٹو
برٹش پاکستانی لارڈ شفق محمد—فائل فوٹو

برٹش پاکستانی لارڈ شفق محمد نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت پاکستان کی امریکا ایران ثالثی میں معاونت کرے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برٹش پاکستانی لارڈ شفق محمد نے برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے امریکا ایران ثالثی میں معاونت کرے اور برطانوی مفادات کا تحفظ کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ کرے۔

دوسری جانب لیڈر ہاؤس آف لارڈ بیرونس اسمتھ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت پاکستان کی جانب سے امریکا ایران ثالثی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

بیرونس اسمتھ نے کہا ہے کہ ہم امریکا ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اپنا تعاون اور مدد پیش کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید