• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا ٹرمپ کا مذاق اڑانے کیلئے شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کا استعمال

 
--- فائل فوٹوز
--- فائل فوٹوز

بھارت کے شہر ممبئی میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک منفرد پیغام نے توجہ حاصل کر لی، جس میں امریکی صدر ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ استعمال کیا گیا۔

ایرانی قونصل خانے نے اپنے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سمندر میں تیز رفتار کشتیوں اور میزائل سرگرمیوں کو دکھایا گیا ہے۔

 ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ پرشین گلف میں تیز رفتار میزائل بردار کشتیاں تیار ہو رہی ہیں۔

اس کے ساتھ ٹرمپ کے اس دعوے پر بھی تنقید کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کی بحریہ کمزور ہو چکی ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ ایران کی بحریہ کے ختم ہونے کا دعویٰ کرتے رہے، اب وہ دیکھیں گے کہ کس طرح ایک جھنڈ تیزی سے قابو پا لیتا ہے۔

ایرانی قونصل خانے نے اس پیغام میں شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم کا مشہور ڈائیلاگ ’ابھی تو صرف ٹریلر ہے، پکچر ابھی باقی ہے‘ بھی استعمال کیا ہے۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے سیاست اور بالی ووڈ کے اس انوکھے امتزاج پر دلچسپ ردِعمل دیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید