• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں فلم ’سائیکو‘ کا ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب، میرا و شان کی شرکت

—’جیو نیوز‘ گریب
—’جیو نیوز‘ گریب

تھرل، ایکشن اور سماجی مسائل کی عکاسی کرتی ہوئی فلم ’سائیکو‘ کا ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں سجائی گئی جس میں فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کی۔

’جیو فلمز‘ فلم سائیکو کا میڈیا پارٹنر ہے، یہ فلم عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

فلم اسٹار شان شاہد نے فلم ’سائیکو‘ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔

ڈائریکٹر و اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ فلم ’سائیکو‘ اہم معاشرتی موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔

فلم اسٹار میرا کا کہنا ہے کہ ’سائیکو‘ کے کردار بہت گہرے ہیں، مجھے ان کرداروں میں سے نکلنے میں بہت وقت لگا۔

فلم کی کاسٹ میں شان شاہد، میرا، جاوید شیخ، سونیا حسین اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید