• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی کی خلاف ورزی، لبنانی فوج کا لبنان پر اسرائیلی حملوں کا دعویٰ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان میں نافذ العمل ہونے والی جنگ بندی کی رات گئے اسرائیل نے خلاف ورزی کی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی فوج نے جمعے کی علی الصبح کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود رات گئے جنوبی لبنان کے کئی دیہات پر وقفے وقفے سے گولہ باری کی ہے۔

ایک بیان میں لبنانی فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال جنوبی علاقوں کے دیہات اور قصبوں میں واپسی سے گریز کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید