• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسا ملک سب سے زیادہ سالانہ اوسط تنخواہ ادا کرتا ہے؟

اقوام متحدہ کے ادارے، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ برس معیشت میں معمولی بہتری کے باوجود 2024 میں عالمی بے روزگاری کی شرح میں اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں بے روزگاری کی شرح 2022 میں 5.3 فیصد سے کم ہوکر 5.1 فیصد ہوگئی تھی تاہم، 2024 کے آؤٹ لک میں 2023 کے مقابلے اس شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ شرح 5.2 ہوگئی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ زیادہ اور کم آمدنی والے ممالک میں فرق پایا جاتا ہے۔

2023 میں، زیادہ آمدنی والے ممالک میں ملازمتوں کے فرق کی شرح 8.2 فیصد تھی جبکہ کم آمدنی والے ممالک میں یہ شرح 20.5 فیصد تھی۔

اسی طرح زیادہ آمدنی والے ممالک میں بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد رہی جبکہ کم آمدنی والے ممالک میں یہ شرح 5.7 فیصد تھی۔

آیئے ایک نظر دنیا میں سب سے زیادہ سالانہ اوسط تنخواہ ادا کرنے والے ممالک کی  فہرست پر ڈال لیتے ہیں جو انسائیڈر منکی نامی ایک فنانس ویب سائٹ (جو عام سرمایہ کاروں کو مفت انسائیڈر ٹریڈنگ اور ہیج فنڈ ڈیٹا فراہم کرتی ہے) نے شائع کی ہے ۔

25: اسرائیل

اوسط تنخواہ: 42 ہزار 300 ڈالرز

24: اٹلی

اوسط تنخواہ: 43 ہزار 920 ڈالرز

23: برطانیہ

اوسط تنخواہ: 44 ہزار 323 ڈالرز

22: جاپان

اوسط تنخواہ: 45 ہزار ڈالرز

21. بیلجیم

اوسط تنخواہ: 45 ہزار 348 ڈالرز

20: نیدرلینڈز

اوسط تنخواہ: 45 ہزار 323 ڈالرز

19: سویڈن

اوسط تنخواہ: 46 ہزار ڈالرز

18: آسٹریا

اوسط تنخواہ: 46 ہزار 379 ڈالرز

17: ہانگ کانگ

اوسط تنخواہ: 46 ہزار 951 ڈالرز

16: نیوزی لینڈ

اوسط تنخواہ: 47 ہزار 703 ڈالرز

15: کینیڈا

اوسط تنخواہ: 48 ہزار 607 ڈالرز

14: آئرلینڈ

اوسط تنخواہ: 48 ہزار 887 ڈالرز

13: فن لینڈ

اوسط تنخواہ: 49 ہزار 613 ڈالرز

12: قطر

اوسط تنخواہ: 50 ہزار 868 ڈالرز

11: موناکو

اوسط تنخواہ: 51 ہزار ڈالرز

10: یو اے ای

اوسط تنخواہ : 51 ہزار 390 ڈالرز

9: سنگاپور

اوسط تنخواہ : 51 ہزار 921 ڈالرز

8: آئس لینڈ

اوسط تنخواہ : 52 ہزار 440 ڈالرز

7: جرمنی

اوسط تنخواہ : 55 ہزار 599 ڈالرز

6: آسٹریلیا

اوسط تنخواہ : 59 ہزار 139 ڈالرز

5: ناروے

اوسط تنخواہ : 59 ہزار 300 ڈالرز

4: امریکا

اوسط تنخواہ : 59 ہزار 428 ڈالرز

3: ڈنمارک

اوسط تنخواہ : 71 ہزار 268 ڈالرز

2: لکسمبرگ

اوسط تنخواہ : 75 ہزار 316 ڈالرز

1: سوئٹزرلینڈ

اوسط تنخواہ : 86ہزار 777 ڈالرز

خیال رہے کہ درج بالا اوسط تنخواہ سالانہ بنیاد پر درج کی گئی ہے جبکہ اس کا ڈیٹا سرمایہ کاری کی ویب سائٹ ’انسائڈر منکی‘ نے دنیا بھر سے مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کو ادا کی جانے والی سالانہ اوسط تنخواہ سے اکھٹا کیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید