لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کو حق مہر دینے کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر نکاح نامہ میں مہر کی ادائیگی کا وقت نہ لکھا ہو تو بیوی کے مانگنے پر مہر دینا ہوگا۔عدالت نے خاتون درخواست گزار کی مہر دینے سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا بیوی کو حق مہر نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چھٹہ نے فاطمہ بی بی کی درخواست پر چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے شوہر سے نان نفقہ، جہیز اور 5تولہ سونے کے مہر کی وصولی کا دعوی دائر کیا ہے۔