• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 کلومیٹر فاصلہ صرف 100 سکینڈ میں طے کرنے والا روبوٹ تیار

تصویر، انٹرنیشنل میڈیا
تصویر، انٹرنیشنل میڈیا

چین کی کمپنیوں نے 1 سکینڈ میں 10 میٹر یعنی 1 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 100 سکینڈ میں مکمل کرنے والا ہیومنائیڈ روبوٹ تیار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی دو کمپنیوں نے انسانی تاریخ کے تیز ترین ریسر یوسین بولٹ کی اوسط رفتار کے قریب دوڑنے کا والا ربوٹ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوسین بورلٹ کی 100 میٹر ریس کی اوسط رفتار 10 اعشاریہ 44 سیکنڈ کے قریب ہے جبکہ کمپنی کی تیار کردہ ربورٹس نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کمپنی نے دو ٹانگوں والے روبوٹس کی حرکت پر مبنی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس کے کیپشن پر درج ہے’1 سکینڈ میں 10 میٹر کا فاصلہ طے کرنے والا ‘،اس عمل کو سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔

ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی نے چند ہی برس میں روبوٹس کی رفتار نمایاں حد تک بڑھادی ہے، جس کے باعث مختلف کمپنیاں اس میدان میں حریف بن چکی ہیں۔

حالیہ پیشرفت اس بات کا اظہار ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور روبوٹکس تیزی سے انسانی صلاحیتوں کے برابر پہنچ رہے ہیں، مستقبل ممکنہ طور پر انسان کو مزید چیلنج کرسکتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید