• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا چاہتے ہیں: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ—فائل فوٹو
ایرانی نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ—فائل فوٹو

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا چاہتے ہیں، ہم نے ہرمز کے راستے جہاز رانی کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ امریکی فریق سفارتی راستے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ٹرمپ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں اور ایک ہی بیان میں متضاد باتیں کہتے ہیں۔

سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ جنگ کسی مثبت حل کی طرف نہیں لے جا سکتی، امریکا کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ استعمار کا دور ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم جنگ میں واپس آئے تو پوری طاقت سے جواب دیں گے، مستقبل میں کوئی محاصرہ نہیں ہوگا، کوئی ایران پر اپنی خواہشات مسلط نہیں کر سکے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے دو دور کیے لیکن انہوں نے سفارت کاری کو دھوکا دیا، ہم محتاط رہیں گے۔

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیل گریٹر اسرائیل کے قیام، جغرافیائی سیاسی حقیقت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، ہم خطے کا دفاع کر رہے ہیں، اپنےحقوق کے لیے پُرعزم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید