• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے لاکھوں روپے کھڑکی سے باہر پھینک دیے، ویڈیو وائرل

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

چین سے ایک دلچسپ اور عجیب منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کھڑکی سے بہت سارے نوٹ باہر پھینک رہی ہے اور جیسے ہی نوٹ ہوا میں بکھرے تو گلی میں لوگوں کی بڑی تعداد عمارت سے نیچے گرتے ہوئے نوٹ اکٹھے کرنے کے لیے جمع ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون نے کھڑکی سے جو نوٹ پھینکے ہیں وہ اصلی ہیں۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ خاتون نے تقریباً ایک لاکھ 62 ہزار ہانگ کانگ ڈالرز کھڑکی سے باہر پھینکے، یہ واقعہ میاں بیوی کے آپس کے جھگڑے یا ذاتی پریشانی کا نتیجہ لگ رہا ہے، تاہم مکمل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید