• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 کروڑ کے اثاثوں کا مالک رکشے پر سفر کیوں کرتا ہے؟

فائل فوٹو: بھارتی میڈیا
فائل فوٹو: بھارتی میڈیا 

ایک بھارتی کاروباری شخصیت نے اپنے دوست سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ 100 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ایک بانی آج بھی نہایت سادہ زندگی گزار رہے ہیں اور اکثر رکشہ ٹیکسی میں سفر کرتے ہیں۔

ونود چندھل نامی بھارتی بزنس مین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایک قریبی دوست کی عادات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بڑی مالی کامیابی کے باوجود انہوں نے اپنی زندگی میں نمود و نمائش کو جگہ نہیں دی۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے دوست ممبئی میں آج بھی اکثر آٹو رکشہ میں سفر کرتے ہیں، جہاں ممکن ہو شیئر آٹو یا ٹیکسی استعمال کرتے ہیں، سادہ ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں اور اب تک کوئی مہنگی گاڑی نہیں خریدی۔

ونود چندھل کے مطابق ان کے دوست کی زندگی میں اصل تبدیلی صرف یہ آئی ہے کہ اب ان کے پاس زیادہ چھٹیاں اور فارغ وقت موجود ہے۔

واضح رہے کہ یہ پوسٹ اس لیے توجہ کا مرکز بنی کیونکہ عام تاثر یہ ہے کہ دولت بڑھنے کے ساتھ لوگ مہنگی گاڑیاں، بڑے گھر اور پرتعیش طرزِ زندگی اختیار کرتے ہیں، تاہم اس مثال نے ظاہر کیا کہ مالی کامیابی لازمی طور پر شاہانہ زندگی کا نام نہیں۔

یہ گفتگو اس وقت مزید نمایاں ہوئی جب ایک اور کاروباری شخصیت روی ہنڈا نے سوال اٹھایا کہ دولت کس حد تک انسان کے طرزِ زندگی کو بدلتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس مثال کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصل دولت آزادی، سکون اور وقت میں ہے، نہ کہ صرف مہنگی اشیا میں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید