• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں 7.4 شدت کے زلزے کے بعد ایک اور بڑے زلزلے کا خطرہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

جاپان میں 7.4 شدت کے زلزے کے بعد ایک اور بڑے زلزلے کا خطرہ ہے۔

جاپانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مزید بڑے 8.0 یا اس سے زیادہ شدت کے زلزلے آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جاپان کے شمالی حصے میں آنے والے حالیہ شدید جھٹکوں، سونامی وارننگ کے بعد صورتحال غیر معمولی ہے۔

 خبر ایجنسی کے مطابق جاپان نے شمالی علاقے کیلئے بڑے زلزلے کی ایڈوائزری جاری کردی۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سونامی کی لہریں 3 میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں اور ابتدائی لہریں فوری طور پر ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔

حکام نے ساحلی اور دریا کے کنارے رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات، خصوصاً اونچی جگہوں یا مخصوص عمارتوں میں منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی، بیان میں کہا گیا ہے کہ سونامی کی لہریں بار بار آ سکتی ہیں، اس لیے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ وارننگ ختم ہونے تک محفوظ مقامات نہ چھوڑیں۔

دوسری جانب جاپانی وزیراعظم کے دفتر نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کرائسز مینجمنٹ ٹیم قائم کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد بلٹ ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے جبکہ ساحل کے قریب سونامی کی لہریں بھی دیکھی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید