روسی ایوانِ صدر کریملن کا کہنا ہے کہ ایران کے معاملے میں روس ثالث نہیں لیکن ضرورت پڑنے پر ہم مدد کے لیے تیار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ اُمید ہے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔
روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق خلیجی خطے کی صورتِ حال اب بھی نازک اور غیر یقینی ہے۔
دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل سے خطے اور عالمی معیشت کے لیے منفی نتائج سے بچا جا سکے گا۔
اس سے قبل ایران کا کارگو جہاز قبضے میں لیے جانے پر چین نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہاز کو زبردستی روکے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ فریقین جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لیے ذمے دارانہ انداز میں کام کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال نازک مرحلے پر ہے، امریکا ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں چین تعمیری کردار ادا کرے گا۔