• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مہنگی گاڑیوں کی پارکنگ پر تنازع میں نوجوان قتل، ملزم فرار

---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی دارالحکومت دہلی میں پارکنگ کے تنازع پر جھگڑا فائرنگ تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں ایک 34 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص پنکج نیئر نوئیڈا سے اپنے بھائی پراس نیئر سے ملاقات کے لیے آیا تھا، آمد کے فوراً بعد پارکنگ کی جگہ کے مسئلے پر اس کا اپنے پڑوسی اور کرایے دار گوورو شرما سے جھگڑا ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گوورو شرما کے پاس بی ایم ڈبلیو اور ٹویوٹا فورچونر گاڑیاں تھیں تاہم اسے صرف ایک گاڑی کی پارکنگ کی اجازت تھی، اس کی بی ایم ڈبلیو پہلے سے مقررہ جگہ پر کھڑی تھی جبکہ فورچونر کی پارکنگ پر تنازع پیدا ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رات گئے جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور ملزم نے پنکج پر فائرنگ کر دی، سینے میں گولی لگنے کے سبب پنکج نیئر موقع پر ہی ہلاک جبکہ گوورو شرما اور اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کو واقعے سے متعلق دو کالز موصول ہوئیں جن میں فائرنگ اور جھگڑے کی اطلاع دی گئی، مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید