• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان نے اسرائیل سے بات چیت کیلئے اپنا مندوب نامزد کر دیا

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

لبنان نے اسرائیل سے بات چیت کے لیے اپنا مندوب نامزد کر دیا۔

لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کی قیادت سابق سفیر سائمن کرم کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سائمن کرم امریکا میں لبنان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان 2 مارچ کو اس وقت جنگ میں شامل ہوا جب ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر حملے کیے۔

حزب اللّٰہ کے مطابق یہ حملے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے ردِعمل میں کیے گئے، جنہیں اسرائیل نے 28 فروری کو جنگ کے پہلے دن نشانہ بنایا تھا، جبکہ اسرائیل پر نومبر 2024ء میں طے پانے والی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جاری حملوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی بھی شروع کر رکھی ہے، جس کا مقصد مزید علاقوں پر قبضہ اور ایک مبینہ بفر زون قائم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید