• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 777 فلسطینی شہید

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ اکتوبر، 2025 میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 777 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار 193 فلسطینی زخمی ہوئے۔ جبکہ امدادی ٹیموں نے 761 لاشیں برآمد کر لی۔ 

وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوجی حملوں میں 72 ہزار 553 فلسطینی شہید ہوگئے۔ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 296 سے زیادہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید