• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن پولیس کی کارروائی، آتش زنی حملوں کے الزام میں 8 افراد گرفتار

لندن میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش زنی حملوں کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ (سی ٹی پی) کے افسران واقعات کی ایک سیریز کی تحقیقات کر رہے تھے۔

ان واقعات میں لندن میں آتش زدگی کے کئی واقعات بھی شامل ہیں، 8 میں سے 7 گرفتاریاں گزشتہ 48 گھنٹوں میں کی گئیں۔

لندن پولیس کے مطابق اس سازش کا ممکنہ مطلوبہ ہدف یہودی کمیونٹی تھی، تاہم مخصوص ہدف یا مقام واضح نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید