• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی تاحال غیر واضح، ووٹنگ کے حق سے محرومی برقرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اقوامِ متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کے معاملے پر غیر یقینی صورتِ حال برقرار ہے جبکہ ملک مسلسل چوتھے سال بھی جنرل اسمبلی میں ووٹ کے حق سے محروم ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کی پالیسیوں اور عالمی تقاضوں سے انحراف کے باعث اقوامِ متحدہ کی متعلقہ کمیٹی نے اب تک افغانستان کی مستقل نشست طالبان کے حوالے نہیں کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی، اسمگلنگ کی روک تھام اور انسانی حقوق سے متعلق عالمی مطالبات کو طالبان حکومت اندرونی معاملہ قرار دے رہی ہے جس کے باعث سفارتی پیش رفت تعطل کا شکار ہے۔

مزید برآں اقوامِ متحدہ کے سالانہ واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب افغانستان کو مسلسل چوتھے سال جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے حق سے محرومی کا سامنا ہے جو عالمی سطح پر اس کی کمزور سفارتی حیثیت کی عکاسی کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید