• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنسیکا کو انٹرنیٹ صارفین نے حقیقت سے بے خبر کہہ دیا

بالی ووڈ اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کو انٹرنیٹ صارفین نے ’حساسیت سے عاری‘ اور ’حقیقت سے بے خبر‘ قرار دیدیا۔

34 سالہ ہنسیکا موٹوانی پر حالیہ تنقید کی وجہ اُن کا کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بیان بنا ہے، جو انٹرنیٹ صارفین کو پسند نہیں آیا۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں فلم انڈسٹری میں کبھی بھی کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا؟ کیونکہ آپ بچپن سے اس شعبے میں ہیں۔

اس پر ہنسیکا موٹوانی نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے جو واقعی کام کرنا چاہتے ہیں، اُن کے ساتھ ایسے واقعات نہیں ہوتے، خود میرا ذاتی تجربہ بھی ایسا نہیں ہے۔

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا، انٹرنیٹ میں اداکارہ سے متعلق سخت ردعمل آیا ہے، کئی نے انہیں حقیقت سے بے خبر تک قرار دیا۔

کچھ لوگوں نے ہنسیکا موٹوانی کے کیرئیر اور ذاتی زندگی پر بھی تنقید کی، دراصل اداکارہ آج اپنی طلاق کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید