• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں 8 خواتین کی سزائے موت روک دی گئی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اس کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھی خبر سے مجھے ابھی آگاہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں سزا پانے والی 8 خواتین کی آج موت کی سزا روک دی گئی، ان میں سے چار خواتین کو فوری رہا کر دیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 4 خواتین کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی، ایران اور ان کی قیادت کو میری درخواست کا احترام کرنے پر سراہتا ہوں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت سے درخواست کی تھی کہ مذاکرات سے پہلے ان خواتین کو رہا کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید