• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں 3 امریکی صدور نے نیتن یاہو کا ایران جنگ کا منصوبہ مسترد کیا: جان کیری کا انکشاف

سابق امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں امریکا کے 3 صدور نیتن یاہو کے ایران سے جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔

جان کیری کا مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ماضی میں امریکا کے 3 صدور ایران سے جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔

سابق امریکی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ امریکی صدر جارج بش، بارک اوباما اور جو بائیڈن اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ یہ تینوں سابق امریکی صدور ایران کے ساتھ جنگ کرنے پر راضی نہیں ہوئے تھے اور معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے حامی تھے۔

جان کیری نے استدلال کیا کہ ویتنام اور عراق دونوں جنگوں میں ایک مشترکہ سبق ہے کہ امریکی عوام کو دھوکا نہ دیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید