• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز قبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کر دی

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیو میں مسلح ایرانی اہلکاروں کو کارگو شپ پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی اسلامی انقلابی گارڈ کور کی جانب سے کی گئی، جن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں کو تحویل میں لیا اور انہیں ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا۔

جاری کردہ ویڈیو میں نقاب پوش اور مسلح اہلکاروں کو جہاز کے کنارے پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاسدارانِ بحریہ نے کہا تھا کہ بغیر اجازت ایم ایس سی فرانسسکا، ایپامینوڈس نے نیوی گیشن سسٹم میں خلل ڈالا، دونوں جہاز آبنائے ہرمز میں سیفٹی کو خطرے میں ڈالنے پر قبضے میں لیے گئے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں حالیہ دنوں میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید