• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکۂ حق کی کامیابی کو 1 سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر اور ’وطن کی خاطر‘ نغمہ جاری

----تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
----تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاک فوج نے معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ کا ٹیزر جاری کر دیا۔

ایک سال قبل افواجِ پاکستان کے غازیوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔

ایک سال قبل دنیا نے یہ دیکھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ملک کی مسلح افواج نے بھرپور انداز میں دفاعِ وطن کا حق ادا کیا۔

اس موقع پر جذبۂ شہادت سے سرشار جوانوں کے لیے نغمہ ’وطن کی خاطر‘ بھی جاری کیا گیا ہے۔

 نغمے میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے اور عوام کی جانب سے ان کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے۔

نغمے اور ٹیزر میں معرکۂ حق کے دوران فوجی جوانوں کی جرأت، بہادری اور دشمن پر طاری ہیبت کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید