• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی وزیر نے ورلڈ کپ 2026ء میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کی تجویز ’شرمناک‘ قرار دیدی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اٹلی کے وزیرِ اقتصادیات جان کارلو جیو جیتی نے ورلڈ کپ 2026ء میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کی تجویز کو ’شرمناک‘ قرار دے دیا۔

جان کارلو جیو جیتی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی اٹلی کی ٹیم کو شامل کرنے کی تجویز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج یہ پتہ چلا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے یہ تجویز انتہائی شرم ناک لگی، اگر ایسا ہوا تو مجھے بہت شرمندگی ہو گی۔

اس سے قبل اٹلی کے وزیرِ کھیل آندرے ابودی نے اس تجویز پر اپنے ردِعمل میں کہا  تھا کہ ورلڈ کپ کوالیفیکشن کا فیصلہ فٹبال پچ پر ہوتا ہے اور وہیں ہونا چاہیے، ایران کی جگہ ورلڈ کپ میں اٹلی کی شمولیت نہ ہی ممکن ہے اور نہ ہی ایسا کرنا مناسب ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید