لبنان کے وزیرِ اطلاعات پال مورکوس نے کہا ہے کہ تین ہفتوں کی جنگ بندی میں توسیع لبنانی حکومت کی درخواست پر کی گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کا بنیادی مطالبہ لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں کا مکمل خاتمہ تھا۔
لبنانی وزیرِ اطلاعات کے مطابق حکومت حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے فوج کی تعیناتی سمیت اہم اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیلی افواج لبنان سے انخلاء کریں۔
انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام فریقین کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔