ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ وہ دشمن کے رویے اور نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ایک بیان میں خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ امریکی فوج نے خطے میں ناکہ بندی، راہزنی اور بحری قزاقی جاری رکھی تو انہیں ایرانی افواج جواب دے گی۔
خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر نے مزید کہا کہ ایرانی افواج دشمنوں کے رویے اور نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے تیار اور پُرعزم ہیں۔