• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی میں بڑھتے آن لائن فراڈ سے متعلق الرٹ

ابوظبی پولیس اور کسٹمز حکام نے روز بروز بڑھتے آن لائن فراڈ سے متعلق خبردار کردیا۔

ابوظبی پولیس اور کسٹمز حکام کے مطابق شہری سوشل میڈیا پر جعلی ایئر ٹکٹس آفرز سے ہوشیار رہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ویزا، گاڑیوں کی انشورنس اور نوکریوں کا جھانسہ دے کر بھی لوٹنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ابوظبی پولیس اور کسٹمز حکام کے مطابق شہری آن لائن فراڈ سے متعلق مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر دیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید