• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست راجستھان میں پانی کی قلت نے جنگ کا ماحول بنادیا

بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے راج چمن میں پانی کی قلت نے جنگ کا ماحول پیدا کردیا۔

علاقے میں پانی پہلے بھرنے کےلیے خواتین کے درمیان بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی ہے۔

اپریل کے آخری ہفتے میں گاؤں میں گرمی کی شدت کے باعث پہلے پانی بھرنے کی کوشش نے جنگ کی شکل اختیار کرلی۔

اس موقع پر خواتین 2 گروپوں میں بٹ گئیں اور دوسرے پر ہاتھ آئی ہر چیز سے حملہ آور ہوگئیں۔

بات کچھ یوں ہے کہ بھارت کے اس گاؤں کی پیاس بجھانے کےلیے صرف ایک ہینڈ پمپ ہے، جہاں سے صبح سے رات گئے تک خواتین پانی بھرتی ہیں۔

اس ہینڈ پمپ پر صبح سویرے سے ہی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں، سرکار سے کئی بار اس معاملے کے حل کےلیے درخواست کی مگر مسئلہ حل نہ ہوسکا۔

گاؤں میں زیادہ تر ہینڈ پمپ خراب ہیں، ایک ہنڈ پمپ لوگوں کےلیے ناکافی ہونے اور ان کی پریشانی کے پیش نظر ٹیوب ویل لگایا گیا مگر وہ بھی ناکام پروجیکٹ ثابت ہوا۔

سوال اٹھا رہا ہے کہ اگر اپریل کے آخری ہفتے میں پانی کی قلت نے یہ صورتحال پیدا کردی ہے تو ماہ مئی، جون اور جولائی کی شدید گرمی میں کیا ہوگا؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید