یروشلم میں اسرائیلیوں نے امریکی سفیر مائیک ہکابی کے گھر کے باہر جنگ کے خلاف مظاہرہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ سے نیتن یاہو کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے گھر کے باہر مظاہرین نے جو پلے کارڈ اور سائن بورڈز اٹھا رکھے تھے ان پر صدر ٹرمپ کے لیے لکھا تھا، ’دوبارہ بےوقوف نہ بنیں‘۔ ایک بورڈ پر ٹرمپ سے کہا گیا کہ ’نیتن یاہو نے آپ کو غزہ اور ایران پر بےوقوف بنایا ہے‘۔
میڈیا ٹاک میں اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سابق نائب سربراہ اران ایتزیون نے کہا کہ ’ٹرمپ غلط گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں‘۔
11 سالہ یارون نے کہا کہ ’نیتن یاہو کو ہمارے مستقبل کی فکر نہیں، اسے صرف اپنا خیال ہے، وہ بس اقتدار میں رہنا چاہتا ہے‘۔