• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

55 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی 

امریکی جریدے نیوز ویک نے نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 55 فیصد امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے حامی نکلے اور 37 فیصد نے مخالفت کردی۔ 

سروے میں کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہ رکھنے والے 50 فیصد امریکی مواخذے کی حمایت کرتے نظر آئے، مگر صدر ٹرمپ کی جماعت یعنی ریپبلکن میں صرف 21 فیصد نے مواخذے کی حمایت کی جبکہ 72 فیصد نے مخالفت کرنے کا کہا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف ڈیموکریٹس میں 88 فیصد مواخذے کے حامی نظر آئے۔

امریکی جریدے کے مطابق امریکیوں میں مواخذےکی حمایت کے باوجود صدر ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات کم ہیں، جس کی وجہ ایوان نمائندگان پر ریپبلکنز کا کنٹرول ہونا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید