• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ بحری امور کا کے پی ٹی ٹرمینلز پر اسٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد کمی کا اعلان

وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار — فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار — فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار نے کے پی ٹی ٹرمینلز پر اسٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

جنید انوار نے اپنے بیان میں بتایا کہ خلیجی ممالک جانے والی تاخیر کا شکار شپمنٹس پر برآمد کنندگان کو خصوصی رعایت ملے گی، بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کارگو پر بھی ریلیف کا اطلاق ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ مالی دباؤ کم کر کے برآمدات کو سہارا دیا جا رہا ہے، لاجسٹک مسائل کے خاتمے اور کارگو کلیئرنس بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

وفاقی وزیرِ بحری امور نے بتایا کہ کے جی ٹی ایل پر یکم سے 20 مارچ تک 50 فیصد اسٹوریج چارجز معاف ہیں، کے آئی سی ٹی پر یکم سے 10 مارچ تک 50 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ ایس اے پی ٹی پر 11 سے 31 مارچ تک 25 فیصد کمی کا اطلاق ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔

جنید انوار نے یہ بھی کہا کہ بندرگاہی نظام کو تجارتی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید