ڈاکٹر ی کا پیشہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنایا جانے والا پیشہ ہے۔ اس پیشے سے لوگوں کی زندگیوں کی نئی امید وابستہ ہے لیکن آج کل یہ پیشہ صرف پیسہ بنانے کا ایک آسان ذریعہ تصور کیا جا تا ہے۔ ہمارے ہاں امیر اور غریب کے درمیان معاشرہ تو کیا ڈاکٹر بھی واضح لکیر کھینچتے ہیں۔ اکثر اوقات بہت سے مریض ڈاکٹر کی فیس نہ ہونے کی وجہ سے مرض بڑھا لیتے ہیں کیونکہ ڈاکٹر انسانیت کے ناتے ان کا علاج کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ بڑے ڈاکٹرز حضرات نے اپنی فیسیں بھی بڑی رکھی ہوئی ہیں جو کہ غریب مریضوں کی پہنچ سے باہر ہیں۔ ڈاکٹر حضرات کو چاہئے کہ اس مقدس پیشے کو محض پیسے کمانے کا ذریعہ سمجھنے کی بجائے خدمت خلق کا ذریعہ سمجھیں۔حکومت کو بھی ملک میں ڈاکٹرز حضرات کی فیسوں کے حوالے سے کوئی ضابطہ بنانا چاہئے تاکہ غریب مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔
(فاطمہ الیاس)
fatima21ilyas@gmail.com