پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرام راجہ نے کہا ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن ہماری چادر اور چار دیواری پامال کی گئی ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے لوگوں کا ساتھ دینا ہے۔
سیکریٹری جنرل تحریک انصاف نے کہا کہ ام رباب نے باپ، چچا کی شفقت کھوئی لیکن وہ مایوس نہیں، 8 فروری 2024 کو عوام نے اپنا دو ٹوک فیصلہ دیا تھا۔
سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ جبر کا نظام یہاں قائم کیا گیا، یہ ترامیم اسی جبر کے سسٹم کو پروان چڑھا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کی بات کرتی ہے، آج ضرورت ہے کہ ہم باہر نکلیں اور آواز بلند کریں۔