• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے دوران ٹرین کے مسافروں میں ریکارڈ اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

راولپنڈی اسلام آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے دوران ٹرین کے مسافروں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

 پاکستان ریلوے کی دستاویز کے مطابق 18 تا 24 اپریل راولپنڈی سے 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا، معمول سے 38 ہزار زائد مسافروں نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے دیگر شہروں کا سفر کیا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان ریلوے کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے معمول سے 44 فیصد سے زائد آمدن ہوئی، مسافروں کی تعداد کے پیش نظر اضافی بوگیوں کا بھی انتطام کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید