• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

---جنگ فوٹو
---جنگ فوٹو 

برطانیہ کے فرمانروا کنگ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات کے ساتھ ہی شاہی جوڑے کے 4 روزہ سرکاری دورۂ امریکا کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

یہ 2007ء میں ملکہ الزبتھ دوم کے دورۂ امریکا کے بعد کسی برطانوی فرمانروا کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

مبصرین کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران جنگ کے معاملے پر برطانیہ اور امریکا کے تعلقات میں کچھ کشیدگی پائی جاتی ہے جس کے باعث اس دورے کو خصوصی سفارتی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔

شاہی امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کنگ چارلس کے دورِ حکومت کا ایک اہم سفارتی امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔ 

دوسری جانب شاہی محل نے کہا ہے کہ دورے کا شیڈول زیادہ تر منصوبے کے مطابق جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں جاری عشائیے کے دوران ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی تھی، اس واقعے کے بعد سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید