ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے امریکا سے مذاکرات میں سہولت کاری پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پیغام جاری کرتے ہوئے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ امن کے فروغ کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ تعریف ہے، وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور دفترِ خارجہ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی میں پاکستانی سفارت کاروں کی پیشگی تیاریوں کا اہم کردار ہے، سفارت کاری محض الفاظ نہیں، عملی اقدامات کا نام ہے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے مکالمہ ہی واحد راستہ ہے، پاکستانی سفارت کاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن قابلِ قدر ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔