• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی ایران میں حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری شہید ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان پور کے مطابق ایران پر ہونے والے تازہ امریکی حملوں میں 260 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

ایرانی حکام کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 6 بچے بھی شامل ہیں۔

ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان  کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے 222 کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق حملوں میں شہید ہونے والوں میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔

ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے ترجمان نے شہداء کی مجموعی تعداد واضح نہیں کی تاہم جنوبی ایران میں 30 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید