• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: سرکاری دفاتر پر حملہ کرنیوالے شخص کو پھانسی دیدی گئی

— تصویر بشکریہ ایرانی میڈیا
— تصویر بشکریہ ایرانی میڈیا

ایران میں سرکاری دفاتر پر حملے کے الزام میں گرفتار شخص کو پھانسی دے دی گئی۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق مجرم پر رواں سال جنوری میں ہونے والے مظاہروں میں سرکاری دفاتر پر حملے کا الزام تھا۔

رپورٹ کے مطابق محمد امینی دہاقان کو اس وقت پھانسی دی گئی جب سپریم کورٹ نے ان کی سزا کو برقرار رکھا۔

عدلیہ کا الزام تھا کہ محمد امینی دہاقان نے 9 جنوری کو دہاقان کے گورنر آفس اور مرکزی پولیس اسٹیشن پر پیٹرول بم پھینکے اور دیگر افراد کو اہلکاروں پر حملوں کے لیے اکسایا۔

رپورٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو اور ان بیانات کا حوالہ دیا گیا جنہیں حکام نے ملزم کے اعترافات قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ امینی نے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں سے چھینی گئی ایک رائفل استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید