• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپیک پلس کا تیل پیداوار کے کوٹے میں دوبارہ اضافے پر اتفاق

ویانا (اے ایف پی) تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم ’’اوپیک پلس‘‘ نے اتوار کے روز تیل کی پیداوار کے کوٹے میں دوبارہ اضافے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ ساتھ ہی یہ انتباہ بھی جاری کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ میں تباہ ہونے والی توانائی کی تنصیبات کی مرمت مہنگی ہے اور اس میں طویل وقت لگتا ہے۔ مسلسل دوسرے مہینے، اوپیک پلس ممالک نے،جن میں تیل پیدا کرنے والے اہم ممالک روس اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ خلیج کے وہ کئی ممالک بھی شامل ہیں جو ایرانی فضائی حملوں کا نشانہ بنے ہیں،مئی سے پیداواری کوٹے میں 206,000 بیرل یومیہ اضافے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم اوپیک پلس نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے (انفر ااسٹرکچر) کو پہنچنے والا نقصان تیل کی منڈی میں اتار چڑھاؤ کو بڑھاتا ہے، جس سے مستقبل میں بھی عالمی رسد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید