• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 کلو واٹ یا کم سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 25 کلو واٹ اور اُس سے کم سولر صارفین نے لائسنس کی شرط ختم کردی۔

وفاقی وزیر پاور اویس لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا کو لائسنس شرط معاملے پر خط لکھا تھا۔

اعلامیے کے مطابق خط کے ذریعے پاور ڈویژن نے 25 کلو واٹ اور اُس سے کم کے سولر صارفین کےلیے نیپرا سے لائسنس ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے پاور ڈویژن کے خط کے بعد سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل وزارت توانائی نے سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کےلیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) لائسنس لازمی قرار دیدیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن نے کہا تھا کہ نیپرا لائسنس لینے کے حوالے سے ریگولیشنز موجود ہیں، جس کا تعلق ریگولیٹر سے ہے، ڈسکوز ان ریگولیشنز پر عمل درآمد کراتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کو لائسنس سے منسوب کرنا بالکل غلط ہے۔

قومی خبریں سے مزید