• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تاجر سے 25 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ 17 دن بعد درج کرلیا گیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی میں شاہراہ بھٹو پر تاجر سے 25 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ 17 دن بعد درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف ائی آر نمبر 503/26 کمپنی منیجر کاشف منظور نے درج کروائی ہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق کمپنی مالک حفیظ الرحمٰن 11 اپریل کی رات ساڑھے 12 بجے دفتر سے نکلے، ڈیفنس میں گھر جانے کیلئے شاہراہ بھٹو پر سفر کیا۔ رات 1:12 بجے شاہراہ بھٹو سے اترتے ہی گاڑی کو عقب سے کار نے ٹکر ماری۔ 

مدعی کے مطابق حفیظ الرحمٰن باہر نکل کر دیکھنے لگے تو 4 موٹر سائیکل سوار پہنچ گئے اور اسلحہ کے زور پر حفیظ کو یرغمال بناکر تشدد کرکے 25 لاکھ لوٹ لیے۔ ملزمان گاڑی سے قیمتی کاغذات، بلز، شناختی کارڈ بھی لے گئے۔ 

کار نمبر ڈی آئی بی 548 میں سوار ملزمان شاہراہ بھٹو سے تعاقب میں تھے، کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان بلوچ کالونی کی طرف ون وے فرار ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید