• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک: 4 ماہ کا بچہ قتل، باپ نے مقدمہ کر کے ماں کو گرفتار کرا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اٹک کے علاقے ویسہ گاؤں میں سگی ماں پر 4 ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمہ والدہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی، وہ منانے گیا مگر اس نے آنے سے انکار کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق رات کو اس کے برادرِ نسبتی نے اطلاع دی کہ تمہارا بیٹا چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بچے کے سر پر پچھلی جانب سوجن تھی اور نیلے نشان پائے گئے۔

قومی خبریں سے مزید