• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کا ایک بار پھر میزائل تجربہ، رواں سال تعداد 8 ہوگئی

تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر متعدد پروجیکٹائل فائر کیے، جن میں کم از کم ایک شارٹ رینج بیلسٹک میزائل بھی شامل تھا، یہ میزائل ملک کے مغربی ساحلی علاقے کی جانب سمندر میں داغا گیا، جس کی تصدیق جنوبی کورین فوج نے کی۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل دوپہر ایک بجے کے قریب شمالی کوریا کے صوبہ نارتھ پیونگن کے علاقے چونگجو سے لانچ کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ میزائل تقریباً 80 کلومیٹر تک پرواز کرتا رہا۔

شمالی کوریا کا رواں سال میں یہ آٹھواں میزائل تجربہ ہے، اپریل میں بھی پیانگ یانگ نے کئی شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ کلسٹر بموں سے لیس تھے۔

رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں شمالی کوریا نے ایک نئے کلسٹر بم وارہیڈ اور الیکٹرو میگنیٹک ہتھیار کے تجربات کا بھی اعلان کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ 2006ء سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا اپنے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید