• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے اوباما کی جیل میں قید AI تصویر شیئر کردی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متنازع پوسٹس شیئر کر کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی۔

 امریکی صدر نے سابق صدر باراک اوباما اور دیگر سیاسی مخالفین کی مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ جیل کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دی شیڈی بنچ کا نام دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق تصاویر میں اوباما، سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی اور دیگر شخصیات کو مجرموں کی طرح پیش کیا گیا ہے، یہ ترتیب مشہور امریکی شو دی بریڈی بنچ کے ابتدائی انداز سے ملتی جلتی تھی، تاہم درمیان میں دی شیڈی بنچ تحریر کیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایک بیمار اور خطرناک گروہ ہے جس نے ہمارے عظیم ملک کو شدید نقصان پہنچایا اور ریاستی اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

اس کے بعد ٹرمپ نے اپنی اور شی جن پنگ کی متعدد تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں ایک تصویر کے ساتھ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ مزید جوان ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر نے ایک اور اے آئی تصویر بھی پوسٹ کی جس میں ایرانی جہازوں پر بم گرائے جاتے دکھایا گیا تھا، جبکہ تصویر پر ایڈیوز لکھا ہوا تھا، یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے صرف اپریل 2026ء کے دوران اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 565 پوسٹس شیئر کیں، جو اوسطاً روزانہ 18 پوسٹس بنتی ہیں، یہ تعداد ان کے پہلے صدارتی دور کے اپریل 2018ء کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید